غزہ کی پٹی سے ملحقہ مصری شہر طابا میں جمعرات کی شب گرنے والے میزائل کے نتیجے میں 6افراد کے زخمی ہونے کے بعد مصر کا پہلا سرکاری رد عمل سامنے آیا ہے،مصر کے ایک خودمختار ذریعے نے جمعہ کو تصدیق کی کہ میزائل لانچ کرنے کی منزل کا تعین ہونے کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز دستیاب ہیں، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،یہ میزائل طابا ایمبولینس کی عمارت اور شہر کے مرکزی ہسپتال کی انتظامی رہائش گاہ پر لگا۔ اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ اسے بحیرہ احمر پر مصر کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب جمعہ کی صبح ایک سکیورٹی واقعے کا علم ہے،مصر کی سرحد سے ملحقہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی