i بین اقوامی

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، برطانوی وزیر اعظم کا ردِ عمل بھی آگیاتازترین

July 26, 2024

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس تشدد کے واقعہ پر برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر کا ردِ عمل بھی آگیا،برطانوی وزیر اعظمنے کہا کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، میں نے خود بھی وہ ویڈیو دیکھی ہے،کیئر سٹارمر نے کہا کہ مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے، ہوم سیکرٹری اور میئر مانچسٹر سے اس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں،واضح رہے کہ برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی