مالی کے شمالی علاقے میں دوہرے دہشت گرد حملے میں کم از کم 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مالی حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں حملوں میں کشتی "ٹومبوکٹو" کے مسافروں اور گا علاقے میں مالی کی مسلح افواج کے ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ گروپ ٹو سپورٹ اسلام اینڈ مسلمز (جی ایس آئی ایم) نے حملے کا دعوی کیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوہرے حملے کے جواب میں مالی مسلح افواج نے مشترکہ فضائی اور زمینی کارروائی میں تقریبا 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ تمام مسافروں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے گئے۔ بیان کے مطابق تلاش اور نگرانی کا کام جاری ہے۔ حملوں کے چند گھنٹے بعد مالی کے عبوری صدر عاصمی گوئٹا نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی