بھارتی وزیر داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ وسطی ہندوستان کے جنگلوں میں موجود ما ئونواز باغی ہتھیار ڈال دیں یا ایک ہمہ گیر حملے کے لئے تیار ہوجائیں،بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے شہریوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ کئی لوگ مرکزی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں اور آپ کو بھی ہو جانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہماری بات نہ مانی تو ہم ایک ہمہ گیر مہم شروع کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے مزید کہا حکومت کو 2026 کے اوائل تک نکسلائٹ تحریک کو ختم کر دینے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی