i بین اقوامی

مائیکرو سافٹ کا ایرانی ہیکرز پر امریکی انتخابی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا الزامتازترین

October 24, 2024

مائیکرو سافٹ نے ایرانی ہیکرز پر امریکی انتخابی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ نے شائع ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ایک ایرانی ہیکنگ گروپ ووٹ کے قریب آنے پر امریکی انتخابات سے منسلک امریکی ویب سائٹس اور میڈیا آٹ لیٹس کا سراغ لگا رہا ہے، محققین نے کہا کہ یہ سرگرمی براہ راست اثر انداز ہونے والی کارروائیوں کی تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ بلاگ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ہیکرز جنہیں مائیکروسافٹ نے کاٹن سینڈ سٹارم کہا اور جو ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں نے متعدد ریاستوں میں انتخابات سے متعلق متعدد ویب سائٹس کی محدود جاسوسی اور جانچ کی ہے، بلاگ نے ان ویب سائٹس کے نام نہیں بتائے۔بلاک میں محققین نے لکھا کہ جوں جوں امریکی صدارتی الیکشن قریب آ رہا ہے کاٹن سینڈ سٹارم گروپ اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا، یہ اندازہ گروپ کی کارروائیوں کی رفتار اور اس کی انتخابی مداخلت کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگایا گیا ہے، گروپ کی سابق کوششوں کے پیش نظر یہ پیشرفت خاص طور پر تشویش کا باعث ہے۔دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، ایران کا امریکی انتخابات میں مداخلت کا کوئی مقصد یا ارادہ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی