i بین اقوامی

معاہدے کی خلاف ورزی کا سخت جواب دیاجائیگا، وعدہ خلافی ہوئی تو ہم بھرپور ردعمل دیں گے، باقر قالیبافتازترین

June 19, 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دیاجائیگا، وعدہ خلافی ہوئی تو ہم بھرپور ردعمل دیں گے۔ باقر قالیباف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئیکہاکہ سپریم لیڈر نے ہمیں معاہدے کی شقوں اور شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک دیاہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اگر فریقِ مخالف کی جانب سے بد نیتی، معاہدے کی خلاف ورزی یا حد سے زیادہ مطالبات سامنے آئے تو ہم دشمن کو سخت اور فیصلہ کن جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔باقر قالیباف نے کہا کہ انہیں جنگ کے دوران ایک بار سبق سکھایا جا چکا ہے، اگر وہ دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس بار انہیں اس سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی