i بین اقوامی

ہم نے نائن الیون کے بعد حماس کی جاسوسی بند کردی تھی،امریکی حکام کا انکشافتازترین

November 02, 2023

امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے 11ستمبر 2001کے واقعات کے بعد سے حماس تحریک کی جاسوسی بند کر دی تھی اور یہ کام اسرائیلی سکیورٹی سروسز کو سونپ دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 11ستمبر 2001کو امریکہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کی جاسوسی روک دی اور اس کے بجائے القاعدہ اور بعد میں داعش کے رہنمائوں کا تعاقب کرنے کے لیے وسائل خرچ کئے،امریکی حکام نے وضاحت کی کہ واشنگٹن نے اندازہ لگایا کہ حماس نے کبھی بھی امریکہ کو براہ راست دھمکی نہیں دی تو اس نے حماس کی ذمہ داری اسرائیل کو سونپ دی، واشنگٹن کو یقین تھا کہ اسرائیل کی سکیورٹی سروسز کسی بھی خطرے کا پتہ لگا لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی