i بین اقوامی

ہم نے 5دنوں میں یوکرین کے 24طیارے مار گرائے ،روسی وزیر دفاعتازترین

October 26, 2023

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین کی فوج کی نفسیاتی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 5دنوں میں یوکرین کے 24طیارے مار گرائے ہیں،شوئیگو نے کہا کہ دشمن کی صلاحیتیں بتدریج کم ہو رہی ہیں، یوکرین کی فوج بھی نفسیاتی طور پر چیلنج کا شکار ہے ،گزشتہ 3-4ہفتوں میں رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والے یا پکڑے جانے والے یوکرین کے فوجی ہمیں یوکرین کی فوج کی منفی نفسیاتی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہیں، شوئیگو نے کہا کہ یوکرین نے بڑی تعداد میں جنگی طیاروں کو کھونا شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی