i بین اقوامی

لندن،ریفارم یو کے پارٹی کے انتخابی امیدوار کی ہرزہ سرائی، تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکیتازترین

June 27, 2024

برطانوی عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت ریفارم یو کے کی جانب سے کھڑے امیدوار نے برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کو قتل کرنے دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے برطانوی عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار لیزلی لیلی نے نہ صرف تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکی دی بلکہ کہا کہ وہ ان کے اہل خانہ کو بھی ملک سے باہر نکال دیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائوتھ اینڈ ایسٹ اور راچفورڈ کے حلقے سے تعلق رکھنے والے لیزلی لیلی نے چار سال قبل فیس بک اکائونٹ پر یہ دھمکیاں دی تھیں جسے وہ اب اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔جون 2020میں ڈوور میں تارکین وطن کی ایک چھوٹی کشتی کی آمد کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں انہیں بھاگنے نہیں دوں گا بلکہ ذبح کر دوں گا۔بقول لیزلی لیلی کے وہ برطانیہ میں تارکین وطن کے نام پر مزید گندگی برداشت نہیں کر سکتے۔برطانیہ میں ریفارم یو کے نامی یہ جماعت ایک دائیں بازو اور عوامیت پسند جماعت کہلاتی ہے جس کی بنیاد 2018میں رکھی گئی تھی، اس کی قیادت یو کے انڈیپینڈس پارٹی کے سابق رہنما نائجل فیرج کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی