i بین اقوامی

لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے ویسٹ منسٹر کونسلر متحرکتازترین

April 28, 2023

مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی لگوانے کیلئے ویسٹ منسٹر کے کونسلر متحرک ہوگئے،نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے ویسٹ منسٹر کونسلر نے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر پال فشر نے کہا کہ یہ جگہ پاکستانی پارلیمنٹ نہیں، نواز شریف کے مخالف جماعت کے حامی یہاں مسائل پیدا نہ کریں،انہوں نے کہا کہ مظاہروں سے ایون فیلڈ کے آس پاس رہنے والے افراد شدید پریشانی محسوس کرتے ہیں، انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے، شواہد دیکھے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران دوسروں کا احترام کم کیا جاتا ہے،بیرسٹر پال فشر نے مزید کہا کہ احساس ہے کہ ان مظاہروں کے ذمہ دار نواز شریف نہیں، پڑوسیوں کے سکون کیلئے مظاہروں کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی