i بین اقوامی

لندن میں فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے اچانک بدک گئے، 4سپاہی زخمیتازترین

April 25, 2024

سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے جس کے نتیجے میں 4سپاہی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابقگزشتہ روز بکنگھم پیلس کے قریب معمول کی فوجی مشقوں کے دوران 5فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے اور انہوں نے دوڑ لگا دی جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ بکنگھم پیلس کے قریب ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا جہاں اچانک کنکریٹ کے گرنے کی آواز سے گھوڑے گھبراگئے اور وہ بھاگنا شروع ہوگئے۔اس دروان گھوڑوں پر سوار 4سپاہی زمین پر گر گر زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھوڑے سڑک پر موجود گاڑیوں سے ٹکرا گئے اور انہیں چوٹ بھی آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھوڑوں نے ایک ٹیکسی کی کھڑکی توڑی اور ایک ڈبل ڈیکر بس کی ونڈ اسکرین کو توڑا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جبکہ کچھ دیر بعد ہی گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی