i بین اقوامی

لندن کے شہری بھی موبائل فون چوری یا چھینے جانے کی وارداتوں سے پریشانتازترین

June 25, 2024

موبائل فون کا چھینا جانا یا چوری ہونا صرف غریب ممالک کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ برطانوی اور خصوصا لندن کے باسی بھی اس سے پریشان ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لندن میں ہر 4منٹ کے بعد ایک موبائل فون چوری ہو جاتا ہے یا چھین لیا جاتا ہے، موبائل چھیننے والے سائیکل پر آتے ہیں ، موبائل فون ہتھیاتے ہیں اور فرار ہوجاتے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن کے سیف سٹی کیمرے اور متاثرہ افراد لٹیروں کو دیکھتے رہ جاتے ہیں، سینٹرل لندن کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے دیگر اہم سیاحتی مقامات پر بھی موبائل چوری اور چھینا جھپٹی کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ایک لاکھ 21ہزار سے زائد موبائل فون چوری ہوئے یا چھین لیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی