کلکتہ کے آرجی کار اسپتال میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے قاتل اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف مظاہروں پر پولیس تشدد کے خلاف بی جے پی کی جانب سے 'بنگلا بند' ہڑتال کیگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی جانب سے گزشتہ روز ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے طلبہ پر پولیس تشدد کے خلاف بدھ کی صبح 6بجے سے شام 6بجے تک کے لیے بنگلا بند ہڑتال کیگئی،بی جے پی کے ریاستی صدر اور یونین وزیر سکانتا مجمدار نے مغربی بنگال کی حکومت کو آر جی کار اسپتال کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی ظالمانہ حکومت کے خلاف بنگلا بند بہت ضروری ہے،مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندرا ادھی کاری نے بھی ریاستی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر دھاوا بولا،دوسری جانب مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت نے بی جے پی کو لیڈی ڈاکٹر کے سفاکانہ قتل کو بڑھاوا دیکر ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،ترنمول کانگریس کے رہنما کونال گھوش نے کہا کہ بی جے پی کی بنگلا بند کرنے کی کال ان کے ریاست میں حالات کو خراب کرنے کے ارادوں کو بے نقاب کرتا ہے،یاد رہے کہ 9اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں 31سالہ لیڈری ٹرینی ڈاکٹر کو پولیس رضا کار سنجے رائے نے جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی