لیبیا میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب سے مشرقی لیبیا کے شہر درنا کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔،تباہ حال درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20ہزار تک ہوسکتی ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں 8ہزارسے تجاوز کر گئی ہیں اور سیلاب کے بعد سے 10ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں جب کہ سیلاب کے بعد ساحل اور شہر کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں،دوسری جانب لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے،سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی