i بین اقوامی

لیبیا میں سیلاب سے 3ہزار 958اموات ہوئیں جبکہ 9ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں،اقوام متحدہتازترین

September 19, 2023

اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے لیبیا میں سیلاب سے اموات کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے،نئے اعدادو شمار کے مطابق لیبیا میں سیلاب سے 3ہزار 958اموات ہوئیں جبکہ 9ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ یہ اعدادو شمار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں، سانحات میں اموات کی تعداد اوپر نیچے ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی