جرمنی کی ایئرلائن 'لفتھنسا' نے کہا ہے کہ بیروت کے لیے پروازوں کی معطلی میں 15اکتوبر تک توسیع کی جا رہی ہے،ایئرلائن کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لئے پروازوں کی یہ معطلی خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہے،اس سے قبل پروزاوں کی یہ معطلی ستمبر کے آخر تک کے لئے کی گئی تھی، تاہم تل ابیب کے لئے لفتھنسا نے پروازیں 5ستمبر سے بحال کر دی ہیں،اس سے جڑی کمپنیوں میں سس، آسٹرین ایئرلائنز اور برسلز ایئرلائنز شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی