i بین اقوامی

لبنانیوں کیخلاف اسرائیل کی ٹیکنالوجی وار میں شدت آ رہی ہے ، حزب اللہ نے خبردار کر دیاتازترین

September 25, 2024

حزب اللہ نے خبردارکیا ہے کہ لبنانیوں کیخلاف اسرائیل کی ٹیکنالوجی وار میں شدت آرہی ہے،ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف سے جاری ٹیکنالوجیکل وار فیئر میں ایک نئے آنے والے موڑ کے حوالے سے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنانی شہریوں کو خطرناک بار کوڈز کے ساتھ میسیجنگ کر رہی ہے، جس کے کھولنے سے ان کے بارے میں سارا ڈیٹا موبائل فون کے ذریعے اسرائیلیوں کو منتقل ہو جاتا ہے،حزب اللہ کے مطابق یہ خطرناک بار کوڈز وادی بیکا میں حزب اللہ کے گڑھ میں بھیجے جا رہے ہیں جسے اسرائیلی فوج نے بمباری سے بھی شدید نشانہ بنایا ہے،شہریوں کو حزب اللہ کی طرف سے انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ ان کوڈز کو کھولنے سے احتیاط کریں اور اپنے بارے میں معلومات اسرائیلی فوج تک نہ پہنچنے دیں، بصورت دیگر اسرائیلی فوج ان معلومات کو شہریوں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی