لبنان میں اسرائیل کی طرف سے لبنان میں شروع کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ہے۔ قصبے حولا پر حملے میں تین افراد مارے گئے ہیں۔لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور متعدد عام شہری زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنان کے جنوب میں واقع قصبے ناقورہ میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی