اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز لبنان کے خطے وادء بقاع میں حزب اللہ کے مبینہ درجنوں مراکز پرحملے کیے ہیں۔اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے لبنان کے بقاع میں درجنوں لانچرز اور عمارات پر حملہ کیا جہاں ہتھیار ذخیرہ کیے گئے تھے، بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یہ مقامات مبینہ طور پر لبنانی گروپ حزب اللہ سے منسلک تھے،بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کی فوجی صلاحیتوں اور بنیادی دھانچے کو طاقتور طریقے سے حملے کر کے نقصان پہنچاتا اور کمزور کرتا رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی