i بین اقوامی

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9افراد جاں بحق، 7زخمیتازترین

March 28, 2024

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر فضائی حملے کیے۔دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوں نے کریات شمونہ بیرکوں میں اسرائیل کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم، برانیت، مسکاو ام، اور رامیم سمیت کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا ہے۔لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388افراد جان کی بازی ہارچکے جن میں حزب اللہ کے 247ارکان اور 73عام شہری شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی