i بین اقوامی

لبنان میں سدرن بارڈر پر حزب اللہ اور اسرائیلی افواج میں جھڑپیں جاریتازترین

January 02, 2024

لبنان میں سدرن بارڈر پر حزب اللہ اور اسرائیلی افواج میں جھڑپیں جاری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 2لبنانی دیہات پر شدید بمباری کی جس میں لبنان کے 4شہری جاں بحق ہوگئے، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 2ٹھکانوں کا نشانہ بنایا،دوسری جانب مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج زمینی آپریشن میں ناکام ہوگئی،مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرینڈلی فائر میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،2اسرائیلی فوجی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 9ٹینکوں کے نیچے آ کر کچلے گئے،مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے بڑی تعداد میں اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی