i بین اقوامی

لبنان میں جنگ بندی قبول کی تو کابینہ سے استعفی دے دوں گا، اسرائیلی انتہا پسند وزیر کی دھمکیتازترین

September 27, 2024

اسرائیلی کابینہ کے انتہا پسند رکن بین گویر نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی قبول کی تو کابینہ سے استعفی دے دوں گا،انتہا پسند یہودی جماعت جیوش پاور کے سربراہ اور اسرائیلی کابینہ کے انتہا پسند رکن نے حکومتی اتحاد کے ذمہ داروں اور نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تو وہ کابینہ کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر دیں گے اور ان کی جماعت ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی،بین گویر کا تازہ بیان اس وقت آیا جب امریکہ کی طرف سے تجویز آئی کہ 21دنوں کے لئے حزب اللہ کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی جائے اور اس دوران سفارت کاری کو موقع دیا جائے، تاہم اس بارے میں ابھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی