جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد شہید گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ تحریک کے ہتھیاروں کے اسٹور کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی۔ لبنان کی وزارت صحت نے ان افراد کی شہادت کی تصدیق کی۔ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نباتیح کے علاقے میں کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ اسرائیل کی فوج نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ فضائیہ نے رات میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے مقام کو نباطیح کے علاقے میں نشانہ بنایا، یہ علاقہ اسرائیلی سرحد کے قریب ترین مقام سے تقریبا 12 کلومیٹر (7 میل)دور واقع ہے۔ قبل ازیں فوج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر (31 میل) دور مارون الراس اور ایتا الشعب کے دیہات میں فوجی عمارتوں پر حملہ کیا۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر فلسطینی گروپ کے حملے اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بعد سے حزب اللہ اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریبا روزانہ جھڑپیں کر رہی ہے۔ اکتوبر سے سرحد پار جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز نے لبنان میں تقریبا 570 افراد کو شہید کیا جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے ارکان تھے لیکن کم از کم 118 عام شہری بھی شہید ہو گئے، اسرائیل نے اس دوران عرصے کے دوران لبنان پر 6ہزار 500 سے زائد حملے کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی