i بین اقوامی

لامرد میں امریکی حملے کے نشانات آج بھی موجود ہیں،اسماعیل بقائیتازترین

September 14, 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ لامرد حملے کے اثرات شہر کی دیواروں اور سڑکوں کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ذہنوں پر بھی موجود ہیں، لاک ہیڈ مارٹن کے 4 کلسٹر میزائلوں نے 20 سے زائد ایرانی شہری شہید کئے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ میزائلوں میں ایک لاکھ 80 ہزار تک دھاتی ٹکڑے موجود تھے، امریکا نے یہ میزائل پہلی بار لامرد میں استعمال کیے، حملے میں 180 ایرانی شہری میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود متعدد بچے اور افراد معذوری اور شدید تکلیف سے دوچار ہیں، کچھ بچوں کے جسموں میں پری ایس ایم میزائلوں کے ٹنگسٹن کے ذرات اب بھی موجود ہیں، لامرد کے عوام کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہر شہادت و نقصان کا ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا، ایران ان شواہد کو عالمی فورمز پر انصاف کے حصول کیلئے پیش کرے گا، حملے کے ذمہ داروں، کمانڈروں اور معاونین کے احتساب کے لئے یہ شواہد استعمال کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی