i بین اقوامی

قطر اور ایران کے وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورتتازترین

June 30, 2026

قطر کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی سے ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع میجر ابن رضا نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔قطری وزارتِ دفاع کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے خطے کی تازہ سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور موجودہ حالات میں باہمی رابطوں اور مشترکہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کے تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان جوابی فوجی کارروائیوں کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ایران نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جسے اس نے اپنی سرزمین پر امریکی حملوں کا جواب قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی