i بین اقوامی

قطر‘ ایرانی حملے کے بعد ایک بچہ ملبے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگیاتازترین

July 17, 2026

قطر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح ملک پر ایران کے حملے کے بعد ایک بچہ ملبے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ ملک کی مسلح افواج اس وقت کئی فضائی حملوں کو روک رہی ہیں۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات اور موقع پر کی گئی تحقیقات کے مطابق ایک بچہ انٹرسیپشن آپریشن کے دوران گرنے والے ملبے سے زخمی ہوا، جسے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی افواج ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سنی جانے والی بلند آوازیں انٹرسیپشن آپریشن کے نتیجے میں سنائی دی گئی ہیں۔کویت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی نشاندہی کر لی ہے، جبکہ تباہ کیے گئے میزائلوں کے ملبے سے کچھ نقصان بھی پہنچا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی