i بین اقوامی

کشیدہ صورتحال،امریکا کا مشرق وسطی میں ایٹمی آبدوزاور بحری جہاز کی تعیناتی کا حکمتازترین

August 12, 2024

مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطی میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز'' یو ایس ایس جارجیا '' ایٹمی آبدوز ہے،یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں،جنگ بندی کا معاہدہ تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کے قتل کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،سوشل میڈیا پر امریکی فوج کی پوسٹ کے مطابق جوہری آبدوز یو ایس ایس جارجیا جولائی میں بحیرہ روم میں پہلے سے ہی موجود ہے، آبدوز کی تعیناتی کا اعلان کرنا ایک غیرمعمولی اقدام تھا،امریکی وزیر دفاع کی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو کے بعد پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعی سربراہ نے ابراہم لنکن سٹرائیک گروپ کو علاقے میں فوری تعیناتی کا حکم دیا ہے،امریکی فوج نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ مشرق وسطی میں اضافی لڑاکا طیارے اور بحریہ کے جنگی جہاز تعینات کرے گی کیونکہ واشنگٹن اسرائیل کے دفاع کو تقویت دینا چاہتا ہے۔امریکہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک دو طیارہ بردار بحری جہاز علاقے میں روانہ کر چکا ہے،واضح رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے سینئر رہنماوں پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی