کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کمپنی نے غلطی سے ایک کروڑ سے زائد ڈالرز خاتون کے اکائونٹ میں منتقل کردیے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپٹو ڈاٹ کام نامی کمپنی کو اپنی اس سنگین غلطی کا علم سات مہینے کے بعد ہوا جبکہ آسٹریلوی خاتون نے ان ڈالرز سے ایک فلیٹ بھی خرید لیا،کمپنی کو مئی 2021 میں 10کروڑ ڈالرز کا ری فنڈ کرنا تھا مگر اس نے غلطی سے ایک کروڑ 5لاکھ ڈالرز خاتون کو ٹرانسفر کردیے،آسٹریلیا میں فورس جی ایف ایس کے نام سے کام کرنے والی کمپنی کی حیران کن بات یہ ہے کہ اس غلطی کا علم کمپنی کو 7ماہ بعد دسمبر 2021میں ہوا،کمپنی نے فروری 2022میں ریاست وکٹوریہ کی سپریم کورٹ میں خاتون کے اکائونٹ کو منجمد کرنے کی درخواست دائر کی،مگر اس وقت تک 13لاکھ 50ہزار ڈالرز سے خاتون نے میلبورن میں 4کمروں کا ایک گھر خرید لیا تھا اور پھر اس کی ملکیت ملائیشیا میں مقیم اپنی بہن کے نام پر منتقل کردی،تاہم عدالت نے کمپنی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو جائیداد کو فروخت کرکے تمام رقم اور اخراجات کرپٹو ڈاٹ کام کو دینے کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی