i بین اقوامی

کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، جیکولین فرنینڈس عدالت طلبتازترین

September 01, 2022

دہلی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔ دہلی کی پٹیالہ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اداکارہ کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر انہیں طلب کیا۔ واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اس مقدمے میں سکیش چندراشیکھر نامی شخص پہلے ہی گرفتار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی