کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے تک گیس بند کیے جانے کا شیڈول نافذ کردیا گیا ہے اور دن 3 تا 6 بجے بھی گیس بند رہے گی۔سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہیکہ رات کو گیس 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 تک بند ہوگی۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آبادکے مختلف بلاکس میں گیس کی فراہمی معطل رہی، صبح کے اوقات میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ملیر،کھوکھراپار،لانڈھی،اورنگی ٹائون اور نارتھ کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہی جب کہ گلشن اقبال، ناظم آباد،گارڈن اورلیاقت آباد میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی