i بین اقوامی

قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے ڈنمارک کی حکومت نے بل تیار کر لیاتازترین

September 02, 2023

اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود ڈنمارک کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے بل تیار کر لیا ۔ قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کرنے پر ڈنمارک اور سویڈن میں پچھلے ہفتوں کے دوران عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں، بے حرمتی کے واقعات کے باعث مسلم ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے نورڈک حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے قانون سازی کریں جس کے بعد اب ڈنمارک حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے بل تیار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی