تائیوان جانے والی کورین ائیر لائن میں دوران پرواز پریشرائزیشن سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں 13مسافروں کی حالت غیر ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ 35ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا کہ اچانک پریشرائزیشن کے نظام میں خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ محض 10منٹ میں 9ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا،تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا، 125میں سے 15مسافروں کو کانوں میں شدید درد اور کئی مسافروں کو ہائپر وینٹیلیشن کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی