i بین اقوامی

کولمبیا کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلانتازترین

May 23, 2024

کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کولمبین صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کیا، کولمبیا نے اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کیا، آئندہ ماہ رملہ میں کولمبیا کا سفارتخانہ کھل جائے گا،دو روز قبل تین یورپی ملکوں آئرلینڈ، سپین اور ناروے کی قیادت نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی