i بین اقوامی

کویت کا آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی مزدوروں کے ورثا کو معاوضہ دینے کا اعلانتازترین

June 14, 2024

کویت نے دو روز قبل آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی مزدوروں کے ورثا کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔کویت کے نائب وزیر اعظم شیخ فہد نے اعلان کیا کہ منگاف اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 49افراد میں سے ہر ایک کو معاوضہ دیا جائے گا۔رہائشی عمارت میں تشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے 49مزدوروں میں سے 40کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے جبکہ 3فلپائنی مزدور بھی اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 30افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع شیخ نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ متاثرین کی لاشیں فوجی طیاروں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی جائیں گی۔فلپائن کے امیگرنٹ ورکرز ڈپارٹمنٹ(ڈی ایم ڈبلیو)نے تین سمندر پار فلپائنی کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تارکین وطن کے سیکریٹری ہائونس لیو جے کیڈک کا کہنا ہے کہ دھوئیں سے سانس لینے سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد 11او ایف ڈبلیو ز کے ایک گروپ کا حصہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی