امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس سے صدارتی مباحثہ ہونے کا امکان ہی تقریبا ختم ہوگیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد مستردکی ہے،کملا ہیرس نے کہا کہ وہ 10ستمبر کو اس مباحثے کیلئے موجود ہوں گی جو ڈونلڈ ٹرمپ طے کرچکے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صرف 4ستمبر کو فاکس نیوز پر پنسلوینیا میں کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے تیار ہیں،اگر کملا نے فاکس نیوز پر سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثہ نہ کیا تو پھر شاید اس مرتبہ صدارتی مباحثہ ہوگا ہی نہیں،نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے جو بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ جون کے مہینے میں ہوا تھا جس میں صدر بائیڈن کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی جس کے بعد انہوں نے انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور کملا ہیرس کو ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی