i بین اقوامی

کملا ہیرس کی حمایت نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے ،باراک اوباما کی سیاہ فام امریکیوں کو وارننگتازترین

October 12, 2024

امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ بعض سیاہ فام لوگ کملاہیرس کو اس لیے ووٹ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ خاتون ہیں اورکملا ہیرس کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔پٹسبرگ میں چھوٹے الیکشن آفس میں سیاہ فام ڈیموکریٹس کے چھوٹے سے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے اوبامہ نے کہا کہ ہیرس کی مہم کے حوالے سے جوش کی کمی خاص طور پر سیاہ فام بھائیوں میں زیادہ نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ کسی ایسے شخص کی حمایت کریں جو آپ کی تضحیک کرتا آیا ہے، کیونکہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہی طاقت یا مردانگی کی نشانی ہے؟ خواتین کو کم تر سمجھنا؟ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔اوباما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں جتنا کچھ لوگ بنا رہے ہیں اور اکثر یہ صنفی امتیاز سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ بہانے تراش رہے ہیں، اور مجھے اس سے مسئلہ ہے، جب میں مردوں سے براہِ راست بات کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ شاید آپ ایک خاتون صدر کے خیال سے مطمئن نہیں ہیں اور اسی لیے دوسرے بہانے بنا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی