کلاڈیاشین بام میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔میکسیکو کی آفیشل الیکٹورل اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کو ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج یہ ظاہر کررہے ہیں کہ کلاڈیا شین بام 58سے 60فیصد تک ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین بام کو اپنی کاروباری خاتون حریف زوشل گلویز پر 30فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔انتخابات میں اپنی کامیابی پر شین بام نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ناکام نہیں ہونے دونگی۔رپورٹس کے مطابق شین بام توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان ہیں اور وہ میکسیکو سٹی کی سابقہ میئر بھی رہ چکی ہیں۔ شین بام یکم اکتوبر 2024 کو اپنے عہدے کا حلف لیں گی اور میکسیکو کا صدارتی منصب سنبھالیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی