i بین اقوامی

کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا انسانی بنیادوں پرغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہتازترین

November 08, 2023

کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پرغزہ میں جنگ بندی کرائی جائے،پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اقرا خالد نے کہا کہ وہ ان والدین کے احساسات کو سمجھ سکتی ہیں جنہیں اپنے بچوں کو بتانا پڑ رہا ہے کہ غزہ اوراسرائیل میں ہو کیا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ عبادت گاہوں کے باہر سکیورٹی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی