کینیا میں 42خواتین کے قتل کا اعتراف کرنے والا سیریل کلر پولیس حراست سے فرار ہوگیا،کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی پولیس کا کہنا ہے کہ 33سالہ جومایسی خلیسیا دیگر 12قیدیوں کے ساتھ حوالات سے فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے،جومایسی خلیسیا کو رواں سال نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے 9خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد 15جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق جومایسی خلیسیا نے 2022سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت سیریل کلر کے گھر سے اہم شواہد ملے تھے جن میں10موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل تھے،ملزم کے گھر سے ایک چھرا بھی برآمد ہوا تھا جسے آلہ قتل سمجھا گیا، اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے 9بوریاں بھی برآمد ہوئی تھیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی