امریکی امور دفاع پینٹاگون نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں جنگ کو پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائیڈر نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشرق وسطی کی صورتحال کا قریبی جائزہ لیا ہے ،بیان میں بتایا گیا ہے کہ آسٹن اور ان کی ٹیم خطے میں امریکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اسرائیلی کی جارحانہ سرگرمیوں کو رکوانیکیلیے سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں قابل ذکر تعداد میں ہماری فوج متعین ہے جو کہ دفاعی اعتبار سے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے تیار ہے ،آئندہ چند دنوں میں ہم اپنی فضائی طاقت کی قابلیتوں کو بھی بڑھائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی