i بین اقوامی

خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں، پزشکیانتازترین

October 03, 2024

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں،ایرانی صدر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں، اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ایران کا جواب زیادہ سخت اور طاقتور ہوگا،مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کرکے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں، یورپی ممالک اور امریکا اسرائیل کے بڑھتے جرائم کو رکوائیں،دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کردیا،امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی