امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی میرینز نے گزشتہ روز خلیج عمان میں آئل ٹینکر ایم/ٹی وین یاو پر بورڈنگ آپریشن انجام دیا اور جہاز کی تلاشی لی۔امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی کو امریکی بحری ناکہ بندی کے تحت انجام دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک امریکی افواج ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے 3 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہیں، ایک جہاز کو احکامات نہ ماننے پر ناکارہ بنایاگیا ہے جبکہ ایک جہاز پر بورڈنگ آپریشن انجام دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی