i بین اقوامی

خان کے خلاف کی گرفتاری، قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہتازترین

May 11, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں بننے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے،سیکرٹری جنرل نے اپنے مختصر بیان میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں،ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتریس نے پر امن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی