عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتیں گزشتہ روز تقریبا 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔برینٹ فیوچرز ایک اعشاریہ چھتیس ڈالر یا 1.7 فیصد سے بڑھ کر80.98 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ایک اعشاریہ 46 ڈالر ، یا 1.9 فیصد اضافے کے بعد 76.99 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ برینٹ تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی