i بین اقوامی

قبرصی یونانی انتظامیہ میں جنگلات کی آگ پھر بھڑک اٹھیتازترین

August 07, 2023

یونانی قبرصی انتظامیہ نے لیماسول کے جنگل میں لگی آگ سے نبرد آزما ہونے کے لیے خطے کے ممالک سے مدد طلب کی ہے،یونانی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق لیماسول کے الاسا گاں کے قریب جمعرات کو لگنے والی اور بجھائے جانے والی جنگل کی آگ پھر سے بھڑک اٹھی،تیز ہوا سے پھیلنے والی آگ جو کہ کچھ بستیوں کے لیے خطرہ بھی بن رہی ہیکو ہوائی اور زمینی راستے سے بجھانے کا کام جاری ہے، حکومتی ترجمان کونستانتینوس نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے اسرائیل، لبنان، مصر اور یونان سے مدد کی درخواست کی ہے، اردن کی جانب سے بھیجے گئے 3ہیلی کاپٹروں نے خطے میں جنگلات میں لگی آگ کے خلاف جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آگ لگنے کی وجہ اور اس پر قابو پانے کے بعد دوبارہ بھڑک اٹھنے کی وجوہات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،آگ لگنے کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے 5اگست کو اقوام متحدہ کے ذریعے یونانی قبرصی انتظامیہ کو مدد کی پیشکش کی تھی، اور یونانی قبرصی انتظامیہ نے آگ پر قابو پا لینے کی وضاحت کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کا شکریہ اد اکیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی