افریقی ملک کانگو میں بارش کے بعد سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے قریب لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں شدید بارش سے سکول اور ہسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیلاب سے کئی دیہات تباہ ہوگئے ہیں۔امدادی کارکنوں نے مٹی میں دبی لاشوں کو نکالا ساتھ ہی درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 130 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔اس حوالے سے ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی