i بین اقوامی

کابل وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر دھماکہ ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لیتازترین

January 12, 2023

کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعشنے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک یہ دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اورکئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،یاد رہے کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی