جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کی کوشش کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت تھامس ایچ کے نام سے کی گئی۔ اسے جرمن رازداری کے قوانین کے تحت کوبلنز کے مغربی شہر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے اپارٹمنٹ اور کام کی جگہ کی تلاشی لی گئی،جرمن وفاقی پراسیکیوٹر نے ایک مختصر تحریری بیان میں کہا یہ شخص جرمن فوج کے لیے دفتر میں آئی ٹی آلات اور آن ڈیوٹی سپورٹ کے لیے کام کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مئی سے کام شروع کرنے والے اس شخص نے کئی مواقع پر مغربی شہر بون میں روسی قونصل خانے اور برلن میں روسی سفارت خانے سے رابطہ کرنا شروع کیا اور ان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی۔ ایک موقع پر مشتبہ شخص نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران حاصل معلومات کو روسی انٹیلی جنس سروس تک پہنچانے کے مقصد سے منتقل کیا،یہ تحقیقات وفاقی دفتر برائے ملٹری کائونٹر انٹیلی جنس اور جرمنی کی گھریلو انٹیلی جنس سروس اور آئین کے تحفظ کے لیے وفاقی دفتر کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت انجام دی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی