جرمنی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈان کے دوران 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا جس دوران 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاون کے دوران غزہ کا پرچم لہراتا 10 سال کا بچہ بھی نہ بچ سکا، خوفزدہ بچے نے کافی دیر پولیس سے بچنے کی کوشش کی لیکن بلآخر پولیس اہل کاروں کی گرفت میں آگیا ۔ بچے کو حراست میں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بچے کو خوف زدہ کرنے اور حراست میں لینے کی مذمت کررہے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی