i بین اقوامی

جرمنی نے یوکرین کی فوجی امداد نصف کرنے کی تیاری کرلیتازترین

July 18, 2024

جرمنی نے آئندہ سال یوکرین کی فوجی امداد آدھی کرنے کی تیاری کرلی،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2025کے لیے جرمنی کے بجٹ میں یوکرین کی فوجی امداد موجودہ آٹھ ارب یورو سے کم کرکے چار ارب یورو کردی گئی ہے،جرمنی کو امید ہے کہ یوکرین اپنی فوجی ضروریات کا بڑا حصہ جی سیون کے منجمد روسی اثاثوں کی آمدنی سے حاصل ہونے والے 50ارب ڈالر کے قرضوں سے پورا کرسکے گا،جرمنی نے یوکرین کی فوجی امداد میں ایک ایسے وقت میں کمی کی ہے جبکہ ممکنہ طور پر امریکا میں آئندہ برس ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں براجمان ہوں گے اور قوی امکان ہے کہ وہ یوکرین کے لیے امریکی امداد روک دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ان ممالک کا نہ صرف دفاع نہیں کریں گے جو ناٹو کے مقرر کردہ دفاعی اخراجات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ وہ ان ممالک پر حملہ آور ہونے کے لیے روس کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی